Qamyabi ka Raaz کامیابی کا راز Road to Glory Achievement. Motivation Blogs by Umair Ahmed

کامیابی کا راز


یہ کہانی ہے ایک نوجوان لڑکے کی جو زندگی میں کچھ کرنا چاہتا تھا وہ کامیابی کی تلاش میں تھا اور کامیابی کا راز جاننا چاہتا تھا ایک دن وہ اپنے گاؤں کے بوڑھے آدمی کے پاس آیا بوڑھا آدمی بڑا ہی عقلمند تھا اس نے دنیا دیکھی ہوئی تھی نوجوان لڑکے نے بوڑھے آدمی سے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتا ہے اور وہ جاننا چاہتا ہے کہ کامیاب ہونے کے لئے اس کو کیا کرنا پڑے گا کامیابی کا آخر کیا راز ہے بوڑھے آدمی نے اس کی بات کو غور سے سنیں اور کہا کہ تم کل صبح دریا کے کنارے آ جاؤ تمہارے سوال کا جواب تمہیں مل جائے گا اگلی صبح وہ لڑکا دریا کے کنارے پہنچا

تو بوڑھا آدمی وہاں پہلے سے ہی موجود تھا بوڑھا آدمی اس لڑکے کو لے کر دریا میں اتر گیا اور گہرے پانی کی طرف چلنا شروع کر دیا جب وہ اتنی گہرائی تک پہنچ گئے کہ پانی لڑکے کی ناک تک آگیا تو بوڑھا آدمی رک گیا اور پھر اچانک ہی اس نے لڑکے کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اسے پانی کے اندر ڈبو دیا لڑکا بوڑھے آدمی کی اس حرکت پر حیران رہ گیا پانی کے اندر اس کا سانس روک کر رہا تھا اور اسے شدید تکلیف ہو رہی تھی تھوڑی دیر کے بعد جب تکلیف اس کے برداشت سے باہر ہو گئی تو اس نے باہر نکلنے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیا لیکن جیسے جیسے وہ باہر نکلنے کے لیے زور لگاتا بوڑھا آدمی اور زور سے پانی کے اندر دبا دیتا

لڑکے کی تو جان پر بن گئی تھی وہ اپنی پوری قوت سے ذور لگا رہا تھا آخر لڑکے نے اپنی پوری طاقت سے بوڑھے آدمی کو دھکا دیا اور اپنا سر پانی سے باہر نکال لیا اسے خود بھی سمجھ نہیں آئی تھی کہ اچانک اتنی طاقت اس کے اندر کہاں سے آگئی سر باہر نکال تے ہی لڑکے نے تیز تیز سانس لینا شروع کر دیا بوڑھا آدمی اسے سہارا دے کر کنارے پر لے آیا جب تم پانی کے اندر تھے تو اتنا زور کیوں لگا رہے تھے


لڑکے نے غصے سے بوڑھے آدمی کو دیکھا مجھے سانس نہیں آ رہی تھی اور میں سانس لینے کے لئے زور لگا رہا تھا آپ تو مجھے یہاں کامیابی کا راز بتانے لائے تھے اور آپ نے مجھے پانی کے اندر ڈبونا شروع کر دیا بوڑھے آدمی نے کہا کہ یہی کامیابی کا راز ہے کامیابی بھی پانی کے اندر سانس لینے کی طرح ہے جب پانی کے اندر تمہارا دم گھٹ رہا تھا تمہیں سانس نہیں آرہا تھا کہ تمہاری صرف ایک ھی خواھش تھی کہ کسی طریقے سے تم سانس لے سکوں باقی تم دنیا کی ہر چیز بھول چکے تھے اگر تم کامیاب ہونا چاہتے ہو تو تو کامیابی کی بھی تمہیں ایسی ہی خواہش ہے کرنی پڑے گی

جب کامیابی کی تمہاری خواہش اتنی شدید ہوگئی جتنی ہوا ہے تمہاری پانی سے باہر نکلنے سانس لینے تک کی تھی تو کامیابی تمہیں ضرور ملے گی جب تم پانی کے اندر تھے تمہیں سانس نہیں آ رہی تھی تم تڑپ رہے تھے اپنا پورا زور لگا رہے تھے باہر نکلنے کی پوری کوشش کر رہے تھے میں تمہیں نیچے دبا رہا تھا لیکن تم ہار نہیں مان رہے تھے تم جنونی بنے ہوئے تھے تمہیں ہر صورت باہر نکلنا ہی نکلنا تھا تم اپنی پوری جان سے پوری طاقت سے زور لگا کر باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے جب تم کامیابی حاصل کرنے کے لیے اتنا ہی زور لگاو گے اتنے ہی جنون کا مظاہرہ کرو گے تو کامیابی تمہیں ضرور ملے گی

چاہے دنیا تمہیں کتنا ہی دبائے تمہارے راستے میں کتنی ہی رکاوٹ ڈالیں تم ہار نہیں مانوں گے تم کوشش کرتے رہو گے تو کامیابی تمہیں ضرور ملے گی اور یہی کامیابی کا راز ہے


                                      تحریر: عمیر احمد


Comments