Posts

Showing posts from September, 2021
Image
BiG Decision by Govt اسلام آباد: حکومت نے میٹرک اور انٹر کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیل ہونے والے طلبہ کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کانفرنس میں یہ بات سامنے آئی کہ کرونا صورت حال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں ہیں، اس لیے تمام طلبہ کو پاس کر دیا جائے گا۔ کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں 2 بار ہوں گے، اور ان امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا. ذرائع نے بتایا کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے، اور آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔

Health is wealth.

Image
Health is Wealth  اگر آپ صحت مند ہیں تو اللہ کا  ہر لمحہ شکر ادا کریں ہمارے ملک کے ایک  نامور سیاست دان نے بتایا کہ‘ آصف علی زرداری نے انہیں کھانے کی دعوت دی‘ یہ دعوت پر پہنچے تو ٹیبل پر درجنوں قسم قسم کے  کھانے لگے تھے‘ان کے بقول میں نے اپنی پلیٹ اٹھائی  اور مختلف قسم کے کھانے اپنی پلیٹ میں ڈالنے لگا۔ اتنی دیر میں  زرداری صاحب کا سیکرٹری آیا اور ان کا کھانا ان کے سامنے رکھ دیا‘ چھوٹی چھوٹی کولیوں میں تھوڑی سی بھنڈی‘ دال‘ ابلے ہوئے چاول اور آدھی چپاتی تھی‘ زرداری صاحب نے چند لقمے لیے اورخانساماں ٹرے اٹھا کر لے گیا‘ میں نے ان سے ان کی سادہ خوراک کے بارے میں پوچھا تو وہ ہنس کر بولے ’’میری خوراک بس بھنڈی اور سادہ چاول تک محدود ہے‘ میں ان کے علاوہ کچھ نہیں کھا سکتا‘‘ میں نے پوچھا ’’کیاآپ گوشت نہیں کھاتے‘‘ وہ مسکرائے اور بولے ’’میں گوشت کھا ہی نہیں سکتا‘‘   میں کھانا کھا کر واپس آگیا لیکن آپ یقین کریں میں اس کے بعد جب بھی کھانا کھانے لگتا ہوں تو مجھے زرداری صاحب کی ٹرے یاد آ جاتی ہے اور میں کھانا بھول جاتا ہوں۔ جاوید چودھری لکھتے ہیں کہ ارشاد احمد حقان...

Qamyabi ka Raaz کامیابی کا راز Road to Glory Achievement. Motivation Blogs by Umair Ahmed

Image
کامیابی کا راز یہ کہانی ہے ایک نوجوان لڑکے کی جو زندگی میں کچھ کرنا چاہتا تھا وہ کامیابی کی تلاش میں تھا اور کامیابی کا راز جاننا چاہتا تھا ایک دن وہ اپنے گاؤں کے بوڑھے آدمی کے پاس آیا بوڑھا آدمی بڑا ہی عقلمند تھا اس نے دنیا دیکھی ہوئی تھی نوجوان لڑکے نے بوڑھے آدمی سے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتا ہے اور وہ جاننا چاہتا ہے کہ کامیاب ہونے کے لئے اس کو کیا کرنا پڑے گا کامیابی کا آخر کیا راز ہے بوڑھے آدمی نے اس کی بات کو غور سے سنیں اور کہا کہ تم کل صبح دریا کے کنارے آ جاؤ تمہارے سوال کا جواب تمہیں مل جائے گا اگلی صبح وہ لڑکا دریا کے کنارے پہنچا تو بوڑھا آدمی وہاں پہلے سے ہی موجود تھا بوڑھا آدمی اس لڑکے کو لے کر دریا میں اتر گیا اور گہرے پانی کی طرف چلنا شروع کر دیا جب وہ اتنی گہرائی تک پہنچ گئے کہ پانی لڑکے کی ناک تک آگیا تو بوڑھا آدمی رک گیا اور پھر اچانک ہی اس نے لڑکے کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اسے پانی کے اندر ڈبو دیا لڑکا بوڑھے آدمی کی اس حرکت پر حیران رہ گیا پانی کے اندر اس کا سانس روک کر رہا تھا اور اسے شدید تکلیف ہو رہی تھی تھوڑی دیر کے بعد جب تکلیف اس کے ...

HEC Announcement , BA B.Sc B.Com ,Exam Schedule 2021

Image
  HEC Decision On Exam      لاہور: ایچ ای سی نے صرف اختیاری مضامین کے امتحان کی تجویز مسترد کرتےہوئےکہاہے کہ بی اے ، بی ایس سی /ایسوسی ایٹ ڈگری کے طلبہ کو تمام مضامین کے امتحانات دینا ہونگے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لینے کی تجویزمسترد کردی ،طلبا کو کسی مضمون کے اضافی نمبر بھی نہیں ملیں گے ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے ، بی ایس سی /ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات10ستمبر سے شروع ہورہے ہیں ،۔ طلبہ کے اصرار پر یونیورسٹی کی جانب سے امتحانات انٹرمیڈیٹ کی طرز پر لینے کی سفارش کی گئی تھی ۔ پارٹ ون اور ٹو کے امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 86ہزار طلبہ شرکت کررہے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات رؤف نواز کا کہنا ہے امتحانات کیلئے 325 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ، صبح کی شفٹ میں کم بچوں کے پرچے لئے جائیں گے ، زیادہ بچوں کے امتحانات دوسری شفٹ میں منعقد کئے جارہے ہیں Click On this Link for Further Details Announcement by HEC